Pages

How Can You save Heart Diseases

بادام اللہ تعالی کی نعمت ہے۔ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسے تو بادام کھانا یادداشت بڑھانے کے لئے مفید تصور کیا جاتا ہے لیکن ایک حالیہ تحقیق کے مطابق یہ وزن گھٹانے کے لئے بھی مفید ہے۔ امریکہ میں پرڈیو   یو نیورسٹیکی جانب سے کی  گئی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ تقریباً 12 بادام   کھانے سے ہر وقت 
کچھ نہ کچھ کھاتے رہنے کی خواہش بھی پوری ہوجاتی ہے اور وزن بھی نہیں بڑھتا۔



 ماہرین کے مطابق موٹاپے کا شکار افراد بلا جھجک بادام کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں اور وٹامن ای موٹاپا پیدا نہیں کرتی۔ 10 باداموں میں اوسط 78 کیلوریز ہوتی ہیں، یہ ایک صحت مند غذا  ہے جو جسم کو توانائی بھی فراہم کرتی ہے . مزید یہ کہ برطانیہ کی آسٹن یو نیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بادام شریانوں میں خون نہیں جمنے دیتے اور اس طرح دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں.جو فرد روزانہ بادام کھاتا ہے وہ دل ک عارضے میں مبتلا نہیں ہوتا۔

No comments:

Post a Comment