لاہور (پاکستان )صو بائی دارلحکومت کی ایک فیکٹری میں دو بھائی پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق آصف اور شہزاد داروغہ والا کے علاقے احمد ٹاﺅن میں لوہے کی ڈھلائی کا کام کرتے تھے جو صبح کے وقت دم توڑ گئے۔ لواحقین کے مطابق دونوں فیکٹری میں ایل پی جی سلنڈر کے ساتھ لگے آلات میں کرنٹ آنے سے جاں بحق ہوئے، واقعے کے بعد لواحقین نے فیکٹری کو تالہ لگا دیااور مقامی ایم پی اے سمیت کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بھی انکار کر دیا ہے ۔ ابھی مزید تا حال کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔
No comments:
Post a Comment