MCQs For All: پاکستان راولپنڈی آرمی چیف راحیل شریف نے سیالکو ٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ. Indian foolishful attack on pakistan borderd area

پاکستان راولپنڈی آرمی چیف راحیل شریف نے سیالکو ٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ. Indian foolishful attack on pakistan borderd area

پاکستان راولپنڈی آرمی چیف راحیل شریف نے سیالکو ٹ ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیاہے۔ بہت سے علاقوں میں بھارت کے بلا اشتعال فائرنگ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے کہاہے کہ آرمی چیف نے دورہ کے دوران ورکنگ باﺅنڈری کے رہائشیوں اور بارڈر پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کہناہے کہ آر می چیف نے اس موقع پر جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی جارحیت کا مقصد دہشت گردوں کیخلاف آپریشن سے توجہ ہٹانا ہے اس لیے کوئی خوش فہمی میں نہ رہے اورلائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا جائے ۔اور اپنے ہمسایہ ملک کو پر امن رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔
 


یاد رہے کہ بھارت جب سے ضرب عضب آپریشن شروع ہوا ہے اسی دن سے جان بوجھ کہ حد بندی فائرنگ کی خلاف ورزی کر رھا ہے۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ ورکنگ باﺅنڈری پر جارحیت سے خطے کا امن غیر مستحکم ہوتا ہے اور جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی سے علاقے کا امن غیر مستحکم ہو اہے ۔انہوں نے کہاکہ قوم اور پاک فوج وطن عزیز کی حفاظت کے لیے متحد ہیں ۔

No comments:

Post a Comment